Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187855
Published : 14/6/2017 15:16

رہبر انقلاب کی نظر میں شب قدر:

شب قدر مغفرت طلبی کے لئے بہترین موقع ہے:رہبر انقلاب

جس وقت آپ اپنے دل کو خدا کی جانب متوجہ کرلیں گے اور اپنے دل میں خدا کی یاد کو بسا لیں گے، اسی وقت خدا وند عالم اپنا لطف و کرم اور اپنی مہرو محبت کو آپ کے شامل حال کردے گا، اس کی مہربانی و محبت اور بخشش و عنایات کے دروازے آپ کے لئے کھلے ہیں، آپ اپنے دلوں میں اس کی یاد کو جگہ دیں ورنہ ایک وہ دن بھی آئے گا کہ جب گنہ گاروں کے لئے خداوند عالم کا خطاب آئے گا کہ:ہم نے تمہیں بھلاد یا ہے، تمہیں طاق نسیاں کے حوالے کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:شب قدر مغفرت و عذر طلبی کے لئے بہترین موقع ہے خداوند عالم سے معافی طلب کریں،اب جب کہ خداوند عالم نے ہمیں اور آپ کو یہ موقع دیا ہے کہ اس کی جانب بازگشت کریں تو ہمیں مغفرت طلب کرتے ہوئے اس کے حضور میں معافی مانگنی چاہیئے، یہ کام کرنا ضروری ہے ورنہ ایک موقع وہ بھی آئے گا جب خداوند عالم مجرموں سے فرمائے گا:«  لَایُؤْذَنُ لَھُمْ فَیَعْتَذِرُوْنَ»۔ (کافی،ج:۸،ص:۳)
خدا نخواستہ بروز قیامت ہمیں معافی مانگنے کا موقع نہ دیا جائے، اس وقت مجرموں کو معافی مانگنے کا موقع نہیں دیا جائے گا، وہ جگہ معافی مانگنے کی نہیں ہے،وہ میدان ہے، یہ جگہ(دنیا) جہاں اس بات کی اجازت ہے کہ معافی مانگیں اور اپنے درجات میں اضافہ کریں، گناہوں کو مٹائیں اور خود کو پاک و پاکیزہ بنائیں، خدا سے معافی مانگیں، یہاں اس بات کا موقع فراہم ہے، خود کو خدا کے لطف و کرم اور اپنے لئے نگاہ لطف و محبت خداوندی میں شامل کرنے کی کوشش کریں:«فَاذْکُرُوْنِیْ اَذْکُرْکُمْ»۔( سورۂ بقرہ:۱۵۲)
تم مجھے یاد کرو ، میں بھی تمہیں یاد رکھوںگا۔
جس وقت آپ اپنے دل کو خدا کی جانب متوجہ کرلیں گے اور اپنے دل میں خدا کی یاد کو بسا لیں گے، اسی وقت خدا وند عالم اپنا لطف و کرم اور اپنی مہرو محبت کو آپ کے شامل حال کردے گا، اس کی مہربانی و محبت اور بخشش و عنایات کے دروازے آپ کے لئے کھلے ہیں، آپ اپنے دلوں میں اس کی یاد کو جگہ دیں ورنہ ایک وہ دن بھی آئے گا کہ جب گنہ گاروں کے لئے خداوند عالم کا خطاب آئے گا کہ:«اِنَّا نَسِیْنَاکُمْ»۔(سورۂ سجدہ:۱۴)
ہم نے تمہیں بھلاد یا ہے، تمہیں طاق نسیاں کے حوالے کردیا ہے تم لوگ چلے جاؤ یہاں سے! قیامت کا دن ایسا ہوگا۔









    
 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20