Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187868
Published : 15/6/2017 14:7

آخرکار اقوام متحدہ نے بھی سچ بول ہی دیا

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اپنی ایک خاص رپورٹ میں لکھا ہے کہ جنوبی شام میں لڑرہے مسلح دہشتگردوں کے رابطے صہیونیوں کے ساتھ ہیں اور اسرائیلی حکومت ان کی مدد بھی کرتی ہے۔


ولایت پورٹل:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریش نے اپنی رپورٹ میں لکھاکہ صہیونی حکومت جنوبی شام میں لڑنے والی دہشتگرد تنظیموں جیسے النصرہ فرنٹ جو القاعدہ ہی کا دوسرا نام ہے  ، کی باقاعدہ طور پر مدد کررہی ہے  اور Ndvf امن فوج جو اب ختم ہوچکی ہے اس کے عہدہ داروں نے اپنی آنکھوں نے دیکھا ہے کہ اسرائیلی فوج نے کئی بار دہشتگردوں کے ساتھ رابطے کے علاوہ براہ راست ان کی مدد بھی کی ہے، اس کے علاوہ جولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل نے کئی بار جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کی فوج کو نشانہ بنایاہے ، آخر میں اقوام متحدہ کی طرف سے اسرائیل کو انتباہ دیا گیا ہے کہ وہ بندوق اور میزائل کا سہارہ لینا چھوڑ دے۔
نسیم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22