Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187869
Published : 15/6/2017 14:22

شبِ قدر اور حضرت موسیٰ(ع)

حضرت موسی علیہ السلام نے عرض کیا:ے خدا! دوزخ کی آگ سے نجات چاہتا ہوں، جواب آیا: دوزخ سے نجات حاصل کرنے کا راز شب قدر میں استغفار کرنے میں ہے۔

ولایت پورٹل:
پیغمبر اکرم (ص) کی ایک طولانی حدیث میں ہے کہ حضرت موسیٰ(ع) نےخدا سے عرض کیا:
خدایا! تیری قربت چاہتا ہوں، جواب آیا: میری قربت، شب قدر کی بیداری میں ہے۔
عرض کیا: پروردگار! تیری رحمت چاہتا ہوں، جواب آیا: میری رحمت شب قدر میں مساکین پر رحم کرنے میں ہے۔
عرض کیا: خدایا! پل صراط سے گزرنے کا اجازت نامہ چاہتا ہوں، جواب آیا: پل صراط سے گزرنے کی اجازت کا راز شب قدر میں صدقہ دینے میں ہے۔
عرض کیا: پروردگار! جنت  اور اس کی نعمتیں چاہتا ہوں، جواب آیا: اُن تک رسائی شب قدر میں تسبیح کرنے کےبدلے میں حاصل ہوتی ہے۔
عرض کیا: اے خدا! دوزخ کی آگ سے نجات چاہتا ہوں، جواب آیا: دوزخ سے نجات حاصل کرنے کا راز شب قدر میں  استغفار کرنے میں ہے۔
آخر میں عرض کیا: اے الله! تیری رضا چاہتا ہوں، جواب آیا: میری رضا اس کے شامل حال ہو گی جو شب قدر میں دو رکعت نماز پڑھے۔
وسائل الشیعہ، ج 8، ص 20




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20