Sunday - 2018 july 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187900
Published : 18/6/2017 11:27

لندن میں حکومت کی بے حسی کے خلاف ہزاروں افراد کامظاہرہ

برطانیہ کے دارالحکومت لندن کی 24 منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر برطانوی حکومت کی بے حسی کے خلاف ہزاروں افراد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور وزیر ا‏عظم تھریسامے کے خلاف نعرے بازی کی۔

ولایت پورٹل:رائثرز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کی 24 منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر برطانوی حکومت کی  بے حسی کے خلاف ہزاروں افراد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے  اور وزیر ا‏عظم تھریسامے کے خلاف نعرے بازی کی،ہزاروں مظاہرین نے مقامی ٹاون ہال عمارت پر دھاوا بول دیا اور وزیر اعظم کی گاڑی روک کر شدید نعرے بازی کی،دوسری جانب آگ لگنے سے ہلاک افراد کی تعداد 30ہوگئی ہے،لندن کے گرینفل ٹاور میں لگنے والی آگ کے خلاف شہر میں مظاہرے ہوئے جن میں بے گھر متاثرین کے لیے فوری امداد کا مطالبہ کیا گیا،ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ کے باہر شدید احتجاج کیا گیا، 50سے 60مظاہرین نے کنزنگٹن اور چیلسی ٹاون ہالز میں بھی داخل ہونے کی کوشش کی جہاں وزیر اعظم تھریسا مے متاثرین سے اظہار ہمدردی کے لیے موجود تھیں۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 july 22