Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187904
Published : 18/6/2017 14:38

فلسطینی قوم اسلامی اقدار کے سائے میں ہمیشہ سربلند رہے گی:رہبر انقلاب

جنہوں نے یہ سوچاکہ ملت فسلطین اور مملکت فلسطین ختم ہوگئی ان سے بہت بڑی بھول ہوئی ہے،ملت فلسطین ابھی باقی ہے، فلسطینی قوم بھی باقی ہے اس کے ساتھ ہی غصب کا ایک بہت بڑا نمونہ بھی موجود ہے کہ انہوں نے دنیا کے مختلف گوشوں سے کچھ لوگوں کو جمع کیا، ایک نقلی اور جھوٹی قوم کا ہوّا بنا کر کھڑا کردیا اوراس کا نام بھی رکھ ڈالا اور اس کے اوپر اسے توانائیوں اورساز و سامان سے مالامال بھی کردیا۔


ولایت پورٹل:
حقیقت تو یہ ہے کہ دنیا کے ثروت مند صاحبان قدرت،سیاست کے ٹھیکیداروں نے ایک قوم کو روئے زمیں سے مٹا دینے کی کوشش کی اور چاہا کہ انہیں ملک کے جغرافیہ سے کھرچ کر پھینک دیا جائے اور انہوں نے اپنے خیال میں یہ کام کر بھی ڈالا،کچھ افراد کو قتل کے گھاٹ اتارا ،کچھ لوگوں کو ملک سے نکال دیا، کچھ مجبوروں کی سرکوبی کی اور یہ سمجھ لیا کہ مسئلہ ختم ہوگیا،فلسطینی قوم کے پاس درخشاں ماضی مستغنی اسلام اور عمیق ثقافت اور صلاحیت موجود ہے یہ ایسی قوم ہے جس کے اندر اہم اور بااستعداد افراد کی کمی نہیں ہے،دنیا میں موجود ایسی قوم کو اگر انگلینڈ امریکہ یا صہیونی طاقتیں یا فلاں عالمی انجمن یا ادارے صفحۂ ہستی سے مٹانا چاہیں تو یہ ممکن نہیں ہے اور جیسا کہ آپ دیکھ بھی رہے ہیں کہ وہ ایسا نہیں کرسکے۔
جنہوں نے یہ سوچاکہ ملت فسلطین اور مملکت فلسطین ختم ہوگئی ان سے بہت بڑی بھول ہوئی ہے،ملت فلسطین ابھی باقی ہے، فلسطینی قوم بھی باقی ہے اس کے ساتھ ہی غصب کا ایک بہت بڑا نمونہ بھی موجود ہے کہ انہوں نے دنیا کے مختلف گوشوں سے کچھ لوگوں کو جمع کیا، ایک نقلی اور جھوٹی قوم کا ہوّا بنا کر کھڑا کردیا اوراس کا نام بھی رکھ ڈالا اور اس کے اوپر اسے توانائیوں اورساز و سامان سے مالامال بھی کردیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22