Sunday - 2018 july 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187915
Published : 18/6/2017 16:3

علاقہ میں ایران کے اثر ورسوخ کو کم کرنا ہمارا اصلی مقصد ہے:امریکہ

امریکی فوج کی مشترکہ کمیٹی کے سربراہ نے علاقہ میں ایران کے اثر رسوخ کم کرنے کو امریکہ کا اصلی مقصد قرار دیا ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی فوج کی مشترکہ کمیٹی کے سربراہ جوزف ڈنفورڈنے اپنے ایک انٹرویو میں ایران سے متعلق امریکہ کے پرانے اور بے بنیاد دعوؤں کو دہراتے ہوئے  اس ملک کو مغربی ایشیا میں ہونے والی تخریبی کاروائیوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارا  سب سے بڑا اور اصلی مقصد یہ ہے کہ ہم علاقہ میں ایران کے اثر ورسوخ کو کم کریں،ہمیں ایران کے موقف میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی ہے اور قدس برگیڈ عراق اور شام میں حزب اللہ کے ساتھ مل کر کاروائیاں کر رہی ہے  اسی طرح یمن میں حوثیوں کی مدد کرنا بھی صحیح نہیں ہے  کیونکہ اس طرح کی کاروائیوں سے ایران ہمارے سب سے بڑے اتحادی اور حامی کار یعنی اسرائیل اور اردن کے لیے خطرہ ہے ، آخر میں ڈنفورڈ نے کہا: ایران کی طرف سے آبنائےہرمز اور باب المندب کو بند کرنے کی  دھمکی دینا عالمی تجارت کو چیلنج کرنا ہے ۔
سادس



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 july 22