Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187917
Published : 18/6/2017 16:22

نماز کے سبب گناہوں کا خاتمہ

حضورؐ نے فرمایا کہ سلمان یاد رکھو کہ ایک مسلمان جب وضو کرکے پانچ نمازوں کو ادا کرتا ہے تو اس کے وجود سے گناہ اس طرح گرتے ہیں جس طرح اس خشک ٹہنی سے پتے ،اس کے بعد آپ نے اسی آیت:«وَاَقِمِ الصَّلٰوۃَ طَرَفَیِ النَّھَارِ وَزُلَفاً مِّنَ الَّیْلِ اِنَّ الْحَسَنٰتِ یُذْھِبْنَ السَّیِّئٰاتِ ذٰلِکَ ذِکْریٰ لِذَّاکِرِیْنَ»کی تلاوت فرمائی۔

ولایت پورٹل:ابو ثمانی سے منقول ہے کہ میں ایک مرتبہ حضرت سلمانؒ کے ساتھ ایک درخت کے نیچے بیٹھا ہوا تھا کہ سلمانؒ نے درخت کی ٹہنی کو جو سوکھی ہوئی تھی ہلایا تو اس کے پتے گرنے لگے سلمانؒ نے مجھ سے پوچھا کہ تم نے مجھ سے یہ سوال نہیں کیا کہ میں نے ایسا کیوں کیا؟ چنانچہ میں نے ان سے سوال کیا کہ آپ نے ایساکیوں کیا؟ تو سلمان نے جواب دیاکہ میں ایک مرتبہ آنحضرتؐ کے ہمراہ ایک درخت کے نیچے بیٹھا ہوا تھا کہ حضورؐ نے بھی ایک خشک ٹہنی کو ہلایا اور اس کے پتے گرے تو حضورؐ نے مجھ سے کہا کہ سلمان تم نے مجھ سے یہ سوال نہیں کیاکہ میں نے ایساکیوں کیا؟پس میں نے حضورؐ سے ٹہنی کو ہلانے کا سبب دریافت کیا تو حضورؐ نے فرمایا کہ سلمان یاد رکھو کہ ایک مسلمان جب وضو کرکے پانچ نمازوں کو ادا کرتا ہے تو اس کے وجود سے گناہ اس طرح گرتے ہیں جس طرح اس خشک ٹہنی سے پتے ،اس کے بعد آپ نے اسی آیت:«وَاَقِمِ الصَّلٰوۃَ طَرَفَیِ النَّھَارِ وَزُلَفاً مِّنَ الَّیْلِ اِنَّ الْحَسَنٰتِ یُذْھِبْنَ السَّیِّئٰاتِ ذٰلِکَ ذِکْریٰ لِذَّاکِرِیْنَ»کی تلاوت فرمائی۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24