Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187926
Published : 19/6/2017 13:3

ایران کا شام میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر میزائلی حملہ

سپاہ پاسداران فورس نے شام کے علاقے دیرالزور میں تکفیری دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور کمانڈ روم پر میزائل حملہ کرکے تہران سانحے کا انتقام لے لیاہے۔

ولایت پورٹل:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان جو چند لمحے قبل جاری ہوا کا متن درج ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
تہران میں 7 جون کو ہونے والے حملے جس میں 18 روزہ داروں کی شہادت واقع ہوئی اور ہمارے متعدد ہم وطن زخمی بھی ہوئے، کے بعد سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا کہ "کسی بھی پاک خون کے گرنے کا بھرپور جواب دیا جائیگا۔
اس بنا پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خداوند متعال کی مقدس ذات کی استعانت سے اور ایران کی غیور اور دشمن کا مقابلہ کرنے والی قوم، شہدا کے خاندانوں, اور حرم اما خمینی(رح) اور پارلیمنٹ سانحے میں صدمہ دیکھنے والوں کی نیابت سے،آج سپاہ کی فضائیہ نے شام کے علاقے دیرالزور میں دہشتگردوں کے کمانڈنگ روم اور کنٹرول روم سمیت ان کے ٹھکانوں کو میزائلوں کا نشانہ بنایا۔
اس کارروائی کے دوران سپاہ نے کرمانشاہ اور کردستان صوبوں سے تکفیری دہشتگردوں کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں سے درست نشانہ بنایا۔
رپورٹس کے مطابق تکفیری دہشتگردوں کی زیادہ تعداد میں ہلاکتوں کے علاوہ، ان کو فوجی ساز و سامان کی تباہی سمیت وسیع پیمانے پر مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
اس انقلابی اقدام سے دہشتگردوں کیلئے واضح پیغام جاتا ہے، سپاہ پاسداران فورس دہشتگردوں اور ان کے علاقائی اور عالمی حامیوں کو خبردار کرتی ہے کہ ایرانی قوم کی خلاف پلید اور شیطانی اقدامات کو دہرانے کی صورت میں سپاہ پاسداران کا انقلابی غضب اور انتقام کی بھڑکتی ہوئی چنگاریاں، اس میں ملوث عناصر کو اپنے لپیٹ میں لیکر واصل جہنم کریگی۔
تسنیم
 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21