Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187939
Published : 19/6/2017 16:16

جو فسطین کے مقابل ظالموں کی مدد کررہے ہیں انھیں بھاری قیمت چکانی پڑے گی:رہبر انقلاب

ہم نے اگر اچھا سلوک کیا تو وقت بھی کم صرف ہوگا اور قیمت بھی کم چکانی پڑے گی لیکن اگر ہمارا سلوک برا رہا تو یہ زمانہ طولانی بھی ہوسکتا ہے اور زیادہ قیمت بھی چکانی پڑ سکتی ہے اور یہ خرچ صرف ملت فلسطین کے سرکا بوجھ نہیں ہے بلکہ تمام دنیائے اسلام کو یہ قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

ولایت پورٹل:آج تمام اسلامی ملکوں اور قوموں کا فریضہ ہے کہ ان(فلسطینیوں) کی ممکنہ حد تک مدد کریں،میں یہ دعویٰ نہیں کرتا کہ فلسطین کا مسئلہ بہت کم وقت میں حل ہوجائے گا لیکن یہ دعویٰ ضرور ہے کہ فلسطین، فلسطینیوں کو واپس ملے گا اس میں شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے،ممکن ہے کہ وقت کچھ کم یا زیادہ لگ جائے، جو قیمتیں ادا کی جارہی ہیں ممکن ہے وہ بہت زیادہ ہوں لیکن یہ کام ہوکے رہے گا اور جو چیز اثر انداز ہوسکتی ہے وہ ہم مسلمان ملکوں کے ذمہ داروں اور ملت مسلمہ کا سلوک ہے،ہم نے اگر اچھا سلوک کیا تو وقت بھی کم صرف ہوگا اور قیمت بھی کم چکانی پڑے گی لیکن اگر ہمارا سلوک برا رہا تو یہ زمانہ طولانی بھی ہوسکتا ہے اور زیادہ قیمت بھی چکانی پڑ سکتی ہے اور یہ خرچ صرف ملت فلسطین کے سرکا بوجھ نہیں ہے بلکہ تمام دنیائے اسلام کو یہ قیمت ادا کرنی پڑے گی یعنی جو افراد کوتاہی سے کام لے رہے ہیں اور ظالم کی مدد کررہے ہیں انہیں کو یہ قیمت ادا کرنی ہوگی انہیں خود گھاٹا اٹھانا پڑے گا اور انہیں کو تلخیوں کا سامنا ہوگا لہٰذا آج تمام مسلمانوں کا یہ فریضہ بن چکا ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23