Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187951
Published : 20/6/2017 14:8

یمن پر آل سعود کی بربریت میں سلامتی کونسل برابر کی شریک:انصاراللہ

صعدہ شہر کے المنشق بازار میں آل سعود کی طرف سے ہونے والے حالیہ حملوں میں سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ بھی برابر کی شریک ہیں۔


ولایت پورٹل:المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق انصاراللہ کے ترجمان عبد الوہاب المحبشی نے  آج  سلامتی کونسل کی طرف  سے جمعرات کو یمنیوں کے خلاف دیے جانے والے بیان کی شدید الفاظ میں  مذمت کرتے ہوئے کہا:سلامتی کونسل نے یمنیوں کے دفاع کی مذمت کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ یہ آل سعود سے کہتے ہیں تم یمن میں جو چاہے کر وکوئی پوچھنے والا نہیں ،تمہیں کھلی چھوٹ ہے  جس کامطلب یہ ہے کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل دونوں آل سعود کے جرائم میں شریک ہیں نیز یہ اس کے مظالم پر پردہ ڈلنے کی کوشش کرتی ہیں اور انھیں الٹا دکھاتی ہیں، آل سعود نے المنشق بازار پر حملہ کیا جبکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ کوئی فوجی علاقہ نہیں ہے  اس کے باوجود انھوں نے وہاں رمضان المبارک کی خرید وفروخت میں مصروف پچیس لوگوں کو شہید اور کئی کو زخمی کردیااور ہم جب اپنا دفاع کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اس کی مذمت کی جاتی ہے۔
آخرین خبر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20