Sunday - 2018 Oct. 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189525
Published : 11/9/2017 15:44

شامی حکومت کی درخواست پر حزب اللہ اس ملک میں دہشتگردوں کے خلاف لڑرہی ہے:روس

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم اور حز ب اللہ شام کی قانونی حکومت کی درخواست پر اس ملک میں دہشتگردی کے خلاف لڑ رہے ہیں۔


ولایت پورٹل:روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی کے درمیان آج اردن کی راجدھانی امان میں  ہونے والی ملاقات کے بعد روسی وزیر خارجہ نے پریس کانفرانس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: سعودی عرب شام کے بحران کو حل کرنے کے معاملہ میں سنجیدہ ہے اور اس سلسلہ میں آستانہ مذاکرات کی حمایت کرتا ہے، لاوروف نے مزید کہا: ہمیں معلوم ہے کہ سعودی عرب سنجیدہ ہے جس  کا علم ہمیں مذکرات کے شروع ہی ہوگیا تھا جس اس ملک کی طرف سے ہمیں کئی بیانیے موصول ہوئے جن میں مذکرات کی حمایت اور علاقہ میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیاگیا تھا،روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا:شام میں امریکہ کی موجوگی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔
ایلنا




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Oct. 21