Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189535
Published : 11/9/2017 17:2

شام میں لڑرہے دہشتگردوں کو سی۔آئی،اے کی طرف سے عقب نشینی کا حکم

ٹرمپ حکومت کی طرف سے جولائی کے مہینے سے شام میں لڑرہے دہشتگردوں کواسلحہ فراہم کرنےاور انھیں جنگی تعلیم دینے پر روک لگا ئے جانے کے بعد سی۔آئی۔ اے نے انھیں جنگ ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔


ولایت پورٹل:العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق شامی اور ایران کی حمایت یافتہ فوج کے خلاف  لڑنے والی دو دہشتگرد تنظیموں کوکچھ عربی اور مغربی  طاقتوں کی کھلی حمایت حاصل ہے لیکن اب نوبت یہاں تک آپہنچی ہے کہ ان کے ان  حامیوں نے انھیں عقب نشینی کی صلاح بلکہ حکم دیا ہے، یاد رہے کہ شام میں لڑنے والے ’’اسود الشرقیہ‘‘اور ’’احمد عبدو‘‘ نامی دو دہشتگرد گروہ جنہیں شام کی آزاد فوج بھی کہا جاتا ہے  ، ان کو سی۔آئی۔اے ، سعودی عرب اور اردن نے عقب نشینی  کرنے کی اپیل کی ہے اور جنگ کو ختم کرنے کے لیے کہا گیا ہے،اسود الشرقیہ کے ایک اعلیٰ عہدہ دار بدرالدین السلمان نے کہا ے کہ ہمیں باقاعدہ طور پر کہا گیا ہے کہ علاقہ کو چھوڑدیں تاہم مغربی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ حکم ٹرمپ کی ایما پر دیا گیا ہے۔
جام






آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11