Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189559
Published : 12/9/2017 17:45

مباہلہ،سند تصديق رسالت

یہ بھی واضح رہے کہ مباہلہ صرف کل ہی تصدیق رسالت کی سند نہیں تھا بلکہ آج بھی حق و باطل کے درمیان وہ خط فاصل کی حیثیت سے موجود ہے،اور ہر زمانے میں دین کی حقانیت پر مباہلہ کیا جاسکتا ہے۔


ولایت پورٹل:ہم شیعیان و محبان اہل بیت(ع) کی ایک عید مباہلہ ہے کہ جس دن اسلام مسحیت کے مقابل فاتح قرار پایا۔
مباہلہ پر دو پہلوؤں سے بحث و تحقیق کی جاسکتی ہے،پہلا پہلو تو یہ ہے کہ اس ماجرہ کی حقیقت اور ماہیت نیز تاریخی شواہد کو بیان کیا جائے تاکہ مغرض اور دشمنان اسلام کے سامنے بہانے تراشنے کی گنجائش باقی نہ رہے،دوسرے کلام مفسرین اور ان کی توجیہات کی تحقیق کی جائے کہ انہوں نے کہاں سے اخذ کیا ہے۔
مباہلہ تصدیق رسالت رسول اکرم (ص) کی مستحکم دلیل ہے،اور یہ ایسا واقعہ اور ماجرا ہے کہ تقریباً تمام آئمہ علیہم السلام نے اپنے اپنے زمانے میں اس سے استدلال کیا ہے اور بہت ہی کم ایسے تاریخی واقعات ہیں کہ جو آئمہ کے استدلال میں نظر آئیں گے کہ جن سے اہل بیت(ع) نے اپنی اور اسلام کی حقانیت کو ان سے ثابت کیا ہو۔
نیز یہ بھی واضح رہے کہ مباہلہ صرف کل ہی تصدیق رسالت کی سند نہیں تھا بلکہ آج بھی حق و باطل کے درمیان وہ خط فاصل کی حیثیت سے موجود ہے،اور ہر زمانے میں دین کی حقانیت پر مباہلہ کیا جاسکتا ہے۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10