Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189591
Published : 14/9/2017 16:11

رہبر معظم کے نام بشار اسد کا خط

شام کے صدر بشار اسد نےدیر الزور کا محاصرہ توڑنے میں ایرانیوں کی فداکاری پر رہبر معظم کے نام مبارکبادی کا خط لکھا ہے۔


ولایت پورٹل:شام کے صدر کی طرف سے رہبر معظم کے نام ایرانی وزارت خارجہ کو موصول ہونے والے خط کا مضمون اس طرح ہے:
بسم اللہ الرحمان الرحیم
 رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای   سلام علیکم ورحمت اللہ وبراکاتہ
سب سے پہلے میں آپ کی خدمت اقدس نیز ایرانی حکومت اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ شام کی فوج نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر شہر دیر الزور کا محاصرہ توڑا  جس میں ہمارےایرانی بھائیوں نے  بھی خون کا نذرانہ پیش کیا لہذا اس کامیابی میں ایران برابر  کا شریک ہے  نیز اسی سلسلہ میں ہم آپ کے تہہ دل سے مشکور وممنون ہیں کہ جنابعالی نےدہشتگردی کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے  ہماری حمایت کی،عربی جمہوریہ شام اور اسلامی جمہوریہ ایران دونوں مل کر  ظلم اور بربریت، دہشتگردی کا خاتمہ  کریں گے نیز عدالت ،برابری اور شرافت کی بنیاد پر علاقائی اور بین الاقوامی نظام حکومت قائم کریں گے جس  میں ہر قوم اور ہر ملک مساوی ہوگا،میں عربی جمہوریہ شام کی عوام اور اپنی طرف سے جنابعالی اور ایرانی قوم کا نہایت ہی مشکور وممنون ہوں نیز خدا وند عالم کی بارگاہ میں دست بہ دعا ہوں  کہ دونوں ملکوں میں اتحاد اور دوستی کی فضا کو قائم ودائم رکھے، حضرت امام! حقیر کی طرف سےصمیم قلب کے ساتھ شکریہ اور قدر دانی کو قبول کیجئے۔
بشار اسد
فانوس


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11