Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189606
Published : 16/9/2017 17:9

منزل کاروان عشق:

امام حسین(ع) کا وادی عقبہ میں قیام

مکہ سے کربلا کے راستے میں امام حسین علیہ السلام نے جن مقامات پر قیام فرمایا ان میں سے ایک وادی عقبہ ہے،اس مقام پر امام حسین علیہ السلام نے آج کی تاریخ یعنی ۲۵ ذی الحجہ سن ۶۰ ہجری میں قیام فرمایا۔


ولایت پورٹل:مکہ سے کربلا کے راستے میں امام حسین علیہ السلام نے جن مقامات پر قیام فرمایا ان میں سے ایک وادی عقبہ ہے،اس مقام پر امام حسین علیہ السلام نے آج کی تاریخ یعنی ۲۵ ذی الحجہ سن ۶۰ ہجری میں قیام فرمایا،چنانچہ امام جعفر صادق علیہ السلام وادی عقبہ کے بارے میں فرماتے ہیں:کہ جب امام حسین علیہ السلام کا قافلہ وادی عقبہ کے فراز پر پہونچا تو آپ نے اپنے باوفا اصحاب سے فرمایا:میں عنقریب قتل کردیا جاؤں گا،اصحاب نے عرض کیا:فرزند رسول(ص) آپ کیوں قتل کردیئے جائیں گے؟امام حسین(ع) نے فرمایا:میں نے ایک خواب دیکھا ہے کہ کچھ کتے مجھ پر حملہ آور ہوگئے ہیں،اور ان میں ایک کتا نہایت ہی خطرناک اور موذی ہے کہ جس کے جسم پر برص(ایک مرض ہے کہ جس میں جسم پر سفید داغ پڑ جاتے ہیں) کے نشان ہیں۔
حضرت کی مراد ان کتوں سے لشکر یزید ہے اور موذی کتے سے مراد شمر بن ذی الجوشن ہے۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11