Wed - 2018 Dec 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189613
Published : 17/9/2017 15:4

برما کے مظلوموں کے لئے ننھے بچوں نے بھی کیا احتجاج

سنی تحریک شعبہ اطفال کے زیراہتمام میانمار کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔

ولایت پورٹل:ننھے بچوں نے میانمار کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں مظاہرے کے دوران پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے،اس موقع پر میانمار کے مظلوم روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر میانمار حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔
مظاہرے کی قیادت کرنے والے رکن رابطہ کمیٹی شیخ نواز قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم کا میانمار کے انسانی المیہ پر خاموش تماشائی بننا افسوسناک ہے، روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر انسانی حقوق کے عالمی ٹھیکیدار کیوں خاموش ہیں؟ پاکستانی حکومت مظلوم روہنگیا بچوں اور مسلمانوں کے حق میں سفارتی مہم چلائے، برما کی حکومت کو عالمی دباؤ کے ذریعے روہنگیا مسلمانوں کو شہریت دینے پر مجبور کیا جائے، مسلم ممالک میانمار کے مسلمان مہاجرین کے لئے اپنی سرحدیں کھول دیں۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 19