Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189622
Published : 17/9/2017 16:23

بچوں میں کیسے ایمان کو پروان چڑھائیں(2)

بچپن میں انسان کی روح اسلامی تعلیمات کو آسانی سے قبول کرلتی ہے،چونکہ وہ بلکل آمادہ زمین کی طرح ہوتی ہے اس میں جو بویا جائےگا وہ اگ جائے گا چنانچہ امام صادق علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں:تم اپنے بچوں کو جلد ہی اسلامی آداب و احکام کا پبند بنادو ؛قبل اس کے کہ مخالفین نادرست افکار سے ان کے اذہان اور ان کے افکار کو مشوش کریں۔


ولایت پورٹل:قارئین کرام! ہم نے اس عنوان کی پہلی کڑی میں یہ بیان کیا تھا کہ ایک سالم معاشرہ کی تشکیل کے لئے ایک فرد کی تربیت بہتر انداز میں ہونا چاہیئے چونکہ افراد ہی سے اجتماع اور معاشرہ وجود میں آتا ہے،اور کسی بھی فرد کی تربیت میں اس کے والدین اہم کردار ادا کرتے ہیں،بچے کی تربیت کے اصلی ستون اس کے والدین کے ہاتھوں تعمیر پاتے ہیں،لہذا کسی بھی بچے کی صحیح تربیت والدین کا اولین فریضہ ہے؛آئیے اس موضوع کو ابتداء سے پڑھنے کے لئے اس لنک پر کلک کیجئے!
بچوں میں کیسے ایمان کو پروان چڑھائیں(1)
گذشتہ سے پیوستہ:خدا پر ایمان وہ قوی اور مستحکم عامل ہے کہ جو ہر کجروی اور انحراف کے مقابل؛انسان کو کامیاب بنادیتا ہے جیسا کہ خداوند عالم قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے: فَمَنْ يَّكْفُرْ بِالطَّاغُوْتِ وَيُؤْمِنْۢ بِاللہِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَۃِ الْوُثْقٰى، لَاانْفِصَامَ لَہَا ۔(بقرہ:۲۵۶)
ترجمہ:اب جو شخص بھی طاغوت کا انکار کرکے اللہ پر ایمان لے آئے وہ اس کی مضبوط رسّی سے متمسک ہوگیا ہے جس کے ٹوٹنے کا امکان نہیں ہے۔
لہذا تربیت اولاد کے سلسلہ میں والدین کی سب سےاہم ذمہ داری یہ ہے کہ وہ اپنے نونہالوں میں ایمانی و اخلاقی جذبات کو پروان چڑھائیں،اور ان جذبات کو پروران چڑھانے میں سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ خود والدین ان کے لئے نمونہ و آئیڈیل ہوں،چونکہ بچہ سب سے پہلے اپنے والدین کی تقلید کرتا ہے،اگر والدین دین کے پابند اور اخلاق حسنہ کے زیور سے آراستہ ہوں تو بچہ خود بخود ان کی زندگی کو اپنے لئے سرمشق قرار دیکر اس پر عمل کرے گا؛چنانچہ امام جعفر صادق علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں:اپنے اعمال و کردار کے ذریعہ لوگوں کو خداوند عالم کی طرف دعوت دو۔( شیخ عباس قمی، سفینة البحار، ج 2، ص 278)۔
بچپن میں انسان کی روح اسلامی تعلیمات کو آسانی سے قبول کرلتی ہے،چونکہ وہ بلکل آمادہ زمین کی طرح ہوتی ہے اس میں جو بویا جائےگا وہ اگ جائے گا چنانچہ امام صادق علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں:تم اپنے بچوں کو جلد ہی اسلامی آداب و احکام کا پبند بنادو ؛قبل اس کے کہ مخالفین نادرست افکار سے ان کے اذہان اور ان کے افکار کو مشوش کریں۔( شیخ کلینی، اصول کافی، ج 6، ص 47)۔
لہذا والدین کی یہ بہت اہم ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ایمان سکھانے اور اخلاق حسنہ کی دولت سے مالا مال کرنے کے حوالے سے ،فرصت کا کوئی لمحہ ہاتھ سے نہ جانے دیں،چنانچہ سب سے پہلی فرصت میں اپنے بچوں کے دل میں خدا کی محبت اور رہبران الہی کی نسبت عشق کو القاء کریں،اور ساتھ ہی انھیں احکام و اعمال اسلامی جیسے نماز،روزہ اور دیگر ارکان دین کی طرف متوجہ کریں تاکہ ان کا جسم ان کے روح و ضمیر کے ساتھ ہمقدم ہوکر راہ بندگی کو طئے کرسکیں۔


جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19