آل سعود کی اہلبیتؑ دشمنی کا منھ بولتا ثبوت
آل سعود نے قطیف میں ایام عزا کے سلسلے میں برپا ہونے والی مجالس پر طرح طرح کی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔
ولایت پورٹل:العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کے کارندوں نے قطیف کے گورنر کے نام پیغام بھیجا ہے کہ اس شہر میں نہ سیاہ پرچم نصب ہوں گے نہ مجالس کے لیے چندہ جمع کیا جائے گا اور نہ سڑکوں اور چوراہوں پر لاٹیں لگائی جائیں گی بلکہ مجالس صرف امامبارگاہوں تک محدود رہیں گی اور باہر مائک بھی نہیں لگائے جائیں گے، جو بھی ان قوانین کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی تاہم انھوں نے ان بے بنیاد قوانین کی مضحکہ خیز دلیل یہ بیان کی ہے کہ جب سڑک پر مجالس کا تبرک تقسیم ہوتا ہے تو ٹریفک جام لگ جاتا ہے نیز تبرک میں حضظان صحت کے اصول کا بھی لحاظ نہیں رکھا جاتا لہذا یہ بھی امام بارگاہ کے باہر تقسیم نہیں کیا جاسکتا اس کے علاوہ اہلبیت ؑ کے اذلی دشمنوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مجلس رات کے بارہ بجے سے پہلے ختم ہوجانا چاہیے۔
تسنیم