Friday - 2018 Dec 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189697
Published : 23/9/2017 17:39

300 فلسطینی بچے اسکولوں کے بجائے اسرائیلی جیلوں میں

تازہ ترین تحقیقات کے مطابق حالیہ مہینوں میں صہیونیوں کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کی گرفتاریوں میں شدت دیکھنے کو مل رہی ہے۔


ولایت پورٹل:فلسطینی قیدیوں کے  مطالعاتی مرکز نے اعلان  کیا ہے کہ  حالیہ کچھ مہینوں میں مغربی پٹی میں   خاص طور پر الخلیل اور بیت المقدس کے علاقوں میں صہیونیوں کے ہاتھوں  فلسطینی بچوں کی گرفتاریوں میں کافی شدت آئی ہے ، رپورٹ کے مطابق  صہیونی فوجی ہر مہینے میں اوسطا بارہ  بچوں کو گرفتار کرلیتے ہیں جس کی وجہ سے اس وقت اسرائیلی جیلوں میں تین سو بچے قید کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں جو ہر طرح سے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے  اس کے علاوہ  ان جیلوں میں بچوں کوکئی طرح سے تشدد کا نشانہ  بھی بنایا جاتا ہے اور ان سے پوچھ تاچھ کی جاتی ہے اور عالمی برادری کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔
جامعہ



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Dec 14