Sunday - 2018 Oct. 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189721
Published : 25/9/2017 14:56

کردستان کا ریفرنڈم غیر قانونی:ترکی

ترکی کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ کردستان میں آج ہونے والا ریفرنڈم غیر قانونی ہے۔


ولایت پورٹل:روسیا الیوم  کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے کردستان میں ہونے والے ریفرنڈم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کو غیر قانونی قرار دیا ہے  اور کہا ہے کہ ہمارے نزدیک اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے، اردغان نے مزید کہا ہے کہ صہیونیوں کے علاوہ کوئی بھی کردستان کے عراق سے الگ ہونے پر راضی نہیں ہے ، صرف اسرائیل ہی اس کی حمایت میں جٹا ہوا ہے، ترکی کے صدر نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ عنقریب عراق اور ترکی کی تمام سرحدیں بند کر دی جائیں گے اور اب ہم کردستان سے تیل بھی نہیں خریدیں گے اس کےعلاوہ ہم نے اپنی فوج کو بھی ہر طرح کی کاروائی کرنے کے لیے الرٹ کردیا ہے۔
ایلنا


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Oct. 21