Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189730
Published : 25/9/2017 17:7

آج عراق کو داعش کے خنجر اور کردستان کے ریفرنڈم کا سامناہے:عمار حکیم

عراقی قومی اتحاد پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس ریفریڈم کا سب سے زیادہ نقصان کردستان والوں کا ہی ہوگا۔


ولایت پورٹل:عراقی قومی اتحاد پارٹی کے سربراہ   سید عمار حکیم  نے اپنے دفتر میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک ہم داعش کے خنجر کا مقابلہ کررہے تھے لیکن  اب ریفرنڈم کے خنجر کا بھی سامنا کرنا ہوگا ، انھوں نے مزید کہا: ہم نے کرد بھائیوں کو راضی کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ،انھیں یاد رکھنا چاہیے اس ریفرنڈم کا سب سے زیادہ نقصان انھیں کو ہوگا اور یہ بہت جلدی پچھتائیں گے لیکن اس وقت کوئی فائدہ نہیں ہوگا، میں ان سے کہہ رہا ہوں آپ لوگ ہمارے بھائی ہیں ، ہمارے دل کا ٹکڑا ہیں ،ریفرنڈم سے نقصان ہی نقصان ہے کوئی فائدہ نہیں ، کیا کردستان میں تعمیراتی کام عراقی حکومت نہیں کروائے ،آپ لوگ کیوں صدام کے راستہ پر چل رہے ہیں ؟ کیوں داعش کی طرح عراق کی پیٹھ میں خنجر گھونپ رہے ہیں؟آپ لوگوں کا انصاف اور بھائی چارہ کہاں چلا گیا ہے؟
العالم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11