Wed - 2018 Dec 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189733
Published : 25/9/2017 17:46

ٹرمپ داعش والے کام کرتا ہے:لندن کے مئیر

لندن کے مئیر صادق خان نے ٹرمپ کی طرف سے امریکہ میں داخلہ کے قوانین کی توسیع کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے کاموں کو داعش کے کاموں جیسا قرار دیاہے۔

ولایت پورٹل:sun اخبار کی رپورٹ کے مطابق  لندن کے مئیر صادق خان نے  نے ٹرمپ  کی طرف سے  امریکہ میں داخلہ کے قوانین کی توسیع اور ترمیم پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکی صدر کے بات کرنے کا انداز  داعشی درندوں کے جیسا ہے  ایسا لگتا ہے یہ انھیں کے جال میں پھنس چکا ہے ، صادق خان  نے  آج لیبر پارٹی کے کارکنوں کے درمیان تقریر کرتے ہوئے کہا: ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے(صادق خان) چھوڑ کر باقی مسلمان امریکہ میں داخل نہیں ہوسکتے ، مجھے اس بات کا بہت دکھ ہوا ہے  اس لیے کہ ایک تو  میں کوئی الگ سے نہیں ہوں  اور دوسرے ٹرمپ جو کہتے ہیں اس پر غور بھی کرلیا کریں  اس لیے ان کی باتیں اور داعش کی باتیں ایک جیسی ہی ہوتی ہیں ، داعش کہتی ہے کہ یہ ثقافتوں اور تہذیبوں کی جنگ ہے اور آپ بھی یہی کہتے ہیں،آپ نے کچھ مسلمان ممالک کے شہریوں پر امریکہ میں داخلہ کی پابندی لگاکر دین کو غلط بنا کر پیش کیا ہے صادق نے مزید کہا: میں ایک مسلمان ہوں اور اس پر فخر کرتا ہوں ۔
جام جم آنلائن




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 19