Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189747
Published : 26/9/2017 16:33

بشار اسد کے ہارنے کی امید لگائے بیٹھے تھے پرخود ہی بری طرح ہار گئے:جرمن سفیر

ہمیں افسوس ہے کہ بشار اسد ابھی تک کرسی پر باقی ہے یہاں تک کہ اقوام متحدہ میں اس کا نمائندہ بھی موجود ہے ۔


ولایت پورٹل:واشنگٹن میں تعینات جرمنی کے سفیر  نے بشار اسد  کی حکومت کو ختم کرنے کے  مغربی ممالک کے منصوبہ کو برملا کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ اس کی حکومت کو گراتے گراتے بین الاقوامی برادری خود ذلت آمیز شکست سے دوچار ہوگئی ،امریکہ میں تعینات جرمنی کے سفیر Peter Wittig نے بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لیے مغربی ممالک کے منصوبہ  کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ  شکست نہایت ہی  غم انگیز ہےاور ہمیں افسوس ہے کہ بشار اسد ابھی تک کرسی پر باقی ہے یہاں تک کہ اقوام متحدہ میں اس کا نمائندہ بھی موجود ہے ، Peter Wittig نے مزید کہا ہے کہ شامی بحران کے آغاز میں ہی میں اور  برطانیہ کے سفیر داروش سلامتی کونسل میں  موجود تھے اور ہمیں یقین تھا کہ بشار اسد کے آخری لمحات ہیں  لیکن اس کا بالکل الٹا ہوا وہ تو ابھی بھی باقی ہے جو ایک افسوسناک بات ہے ۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23