خدا نے شہید حججی کو عزت دی:رہبر معظم
رہبر معظم نے شہید حججی کےگھر والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید حججی کے خلوص اور پاک نیت نے انھیں عزیز بنا دیا ہے۔
ولایت پورٹل:رہبر معظم
انقلاب آج صبح سویرے تہران کے امام حسین چوک میں واقع مسجد امام حسین میں
شہید حججی کے جنازہ پر فاتحہ خوانی کے لیے پہنچے، آپ نے شہید کے درجات کی
بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے ان کے والدین اور زوجہ سے خطاب کرتے ہوئے
فرمایا:اس جوان نے دنیا کو ہلاکر رکھ دیا ہے یہ اس کے خلوص اور پاک نیت کی
علامت ہے جس کی وجہ سے خدا وند عالم نے اس شہید کو عزت دی ہے ، آپ نے مزید
فرمایا: شہید تو بہت ہیں اور سب عزیز ہیں لیکن اس جوان میں کوئی ایسی
خصوصیت ضرور پائی جاتی تھی کہ خدا وند عالم نے اس کو اتنی عزت عطا کی ہے،
آپ نے فرمایا: میں سمجھتا ہوں اس شہید کی سب سے عظیم خصوصیت اس کا خلوص
تھا، معاشرہ کو اس طرح کے شہیدوں کی ضرورت ہے۔
تسنیم