Sunday - 2018 Oct. 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189802
Published : 2/10/2017 18:10

سعودی بادشاہ کی نئی مکاری

ملک سلمان نے ایک نئی مکارانہ پالیسی اپنا تے ہوئے طائف کے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اس کے عیب بیان کریں۔


ولایت پورٹل:سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان بن عبدالعزیز نے  شہر طائف کے شمال مشرقی علاقہ میں ’’الطائف الجدید‘‘ نامی پروجیکٹ کا افتتاح کرتے ہوئے یہاں کے شہریوں سے کہاہے کہ وہ بادشاہ کی کمیاں اور عیوب اس کو بتائیں ، سلمان نے کہا: میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ خدا کی رحمت ہو اس پر مجھے میرے عیب بتائے، اے میرے ہموطن بھائیو اگر مجھ میں تم کو کوئی عیب نظر آتا ہے  یا دین اور ملک کے مفاد میں کوئی بات آپ لوگوں کے ذہن میں ہو تو ہمیں بتائیے ، ہم شوق سے سنیں گے،الریاض اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملک سلمان نے کہا کہ تمام ہموطنوں کی بات  سننے کے لیے ہم تیار ہیں ،یادرہے کہ یہ مضحکہ خیز باتیں ایسے وقت میں کی جارہی ہیں  جب سعودی عرب کا ہر شہری جانتا ہے کہ ان دعوؤں میں کتنا سچ ہے اور اس ملک کے بادشاہ کے خلاف زبان کھولنے  کے کیا نتائج ہیں  اس کے علاوہ کیا العوامیہ کے باشندے اس ملک کا حصہ  نہیں ہیں!!!
العالم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Oct. 21