Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189810
Published : 3/10/2017 16:14

ایران ہمارا اصلی ہدف ہے: موساد کے سرغنہ

موساد کے کمانڈر نے اس تنظیم کے کیمپ میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا اصلی اور پہلا مقصد ایران ہے۔


ولایت پورٹل:جروزالم پوسٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق موساد کے سربراہ یوسی کوہن  بنیامین نیتن یاہو کی موجودگی میں اس تنظیم کے دفتر میں  تقریر کرتے ہوئے کہا کہ موساد کے اہداف معین ہیں ، ایران نے ایٹمی تونائی میں اپنے ارمان پورے کر لیے ہیں  اور وہ ایٹمی طاقت کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے  نیز اس نے مشرق وسطی میں اپنی جارحانہ کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں ،ایران جتنا اس وقت ہماری سرحدوں سے نزدیک ہے اتنا کبھی نہیں تھا،کوہن نے مزید کہا:ایران حزب اللہ اور حماس کی ہر طرح سے مدد کرتا ہے ،ان تنظیموں تک جدید ترین اسلحہ پہنچاتا ہے جس سے دہشتگردی کو فروغ ملتا ہے ، موساد کے سربراہ نے اپنی تقریر کے دوران مضحکہ خیز بات بھی کہی کہ ایران کے علاوہ داعش بھی ہر وقت ہم پر ضرب لگانے کے درپے رہتی ہے، اس نے مزید کہا کہ موساد ہر سال  اپنے دشمن ملکوں میں ہزاروں کی تعداد میں تخریبی کاروائیاں کرتی ہے  جن میں سے کچھ تو کافی مشکل ہوتی ہیں۔
قدس




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19