Wed - 2018 Oct. 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189814
Published : 3/10/2017 17:17

اس نے مخلصانہ جہاد اور مظلومانہ شہادت کے ذریعہ پوری قوم کو عزیز کر دیا:رہبر معظم

خدا وند عالم نے محسن عزیز کے جہاد کے ذریعہ پوری قوم سر بلند کر دیا اور اس کو جوان انقلابی نسل کے لیے نمونۂ عمل نیز اسلامی انقلاب کا معجزہ قرار دیا۔


ولایت پورٹل:رہبر معظم انقلاب نے  آج سہ پہر کو شہید حججی کے گھروالوں  کے ساتھ ملاقات کے دوران اس عظیم شہید کو  خدا کی نشانی اور بے سر شہدا کا ترجمان قرار دیتے ہوئے کہا: خدا وند عالم نے محسن عزیز کے جہاد کے ذریعہ پوری قوم کو سر بلند کردیا اور اس کو جوان انقلابی نسل  کے لیے  نمونۂ عمل نیز اسلامی انقلاب کا معجزہ قرار دیا، آپ نے  شہید حججی کی  مظلومانہ شہادت کی وجہ سے پورے ایران میں ان کے نام  کےروشن ہونے اور تہلکہ مچ جانے کے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:ہمارے سب شہدا مظلوم ہیں  ، دشمن نے ان کے علاوہ بھی کئی شہدا کے سر وتن میں جدائی کی ہے لیکن خدا وند متعال نے اپنی حکمت  اور اس جوان کی خصوصیات کی بنیاد پر  اسے شہدا کا ترجمان  بنا دیا ہے،  امریکہ اور برطانیہ کے دہشتگرد ٹولے  کے ہاتھوں ایران ، عراق، افغانستان اور دیگر ممالک کے سب شہدا کا خلاصہ اس شہید میں ملتا ہے ، خدا وند عالم نے اس کو مظلومانہ  اور شجاعانہ شہادت کی علامت بنا دیا، تہران ، مشہد مقدس ، اصفہان اور نجف آباد میں اتنے بڑے پیمانے پر  اور اس شان سےاس شہید کا جنازہ اٹھنا کوئی معمولی بات نہیں ، خدا نے لوگوں کے دلوں میں اس کی محبت ڈال دی حتی کہ وہ لوگ جو بظاہر جہاد  سے دور ہی دورہتے ہیں  وہ بھی اس شہید کی تصویر ہاتھوں میں لیے جنازہ میں شریک نظر آئے، رہبر معظم نے مزید کہا: دشمنوں نے ایرانی جوانوں کو انقلاب اور امام خمینی کے راستہ سے منحرف کرنے کے لیے جان کی بازی  لگا دی لیکن شہید حججی کے جنازہ میں جوانوں کی تعداد  دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ یہ کیفیت اگر ساٹھ کی دھائی سے زیادہ نہیں تو کم بھی نہیں ، خدا وند عالم نے اس شہید کو علامت بنا کر اور عزیز کر کے یہ ثابت کردیا کہ آج کا جوان کتنے خلوص کے ساتھ خدا کے راستہ میں جہاد کے لیے نکل پڑتا ہے، آپ نے شہید کی زوجہ اور ان کے والدین سے خطاب کرتے  ہوئے کہا:اگر چہ شہید کا اس دنیا سے چلا جانا گھروالوں کے لیے بڑا سخت مرحلہ ہے  لیکن خدا کی طرف سے اس کو دی جانے والی عزت کی وجہ سےانھیں ضرور تسلی ملی ہوگی، آخر میں آپ نے شہید کی تصویر پر یہ یاد گار جملے تحریر فرمائے:سلام ودرود حق ہو اس مایۂ ناز اور سربلند شہید پر جو اپنی  زندگی کے حساس ترین اور عظیم ترین دنوں میں  حق کی علامت اور باطل کے زوال کی نشانی بن گیا، خدا کا سلام ہو اس پر  کہ جس نے اپنی مظلومانہ شہادت سے پوری قوم کو سربلندی عطا کر دی۔
العالم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 24