Thursday - 2018 july 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189921
Published : 11/10/2017 15:54

الحویجہ پر بھی لہرایا عراقی پرچم

عراقی فوج نے مغربی کرکوک میں واقع شہر الحویجہ کی آزادی کا کل رات باقاعدہ طور پر اعلان کیا ہے۔

ولایت پورٹل:روسیا الیوم  کی رپورٹ کے مطابق الحویجہ کو آزاد کروانے والی بٹالین کے کمانڈر عبدالامیر یار اللہ  کل رات اعلان کیا ہے کہ الحویجہ مکمل طور پر داعش کے قبضہ سے آزاد ہوچکاہے، کمانڈر نے کہاہے فوج اور الحشد الشعبی نے دوسرے مرحلہ میں اپنی ذمہ داری کو اچھی طرح نبھاتے ہوئے  اس شہر کو داعشی درندوں کے چنگل سے آزاد کروایا ہے ، یار اللہ نے مزید کہا کہ عراقی فوج نے   161دیہاتوں سمیت شہر کے جنوبی حصہ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے جبکہ الحشد الشعبی  حمرین کی چوٹیوں سے لے کر الفتحہ پل تک کے علاقہ کو اپنے قبضہ میں لینے میں کامیاب ہوئی ہے۔
العالم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 july 19