Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189931
Published : 11/10/2017 17:19

روہنگیا مسلمانوں کو ملک بدر کرنے کی منصوبہ بند سازش:اقوام متحدہ

میانمار فوج کی طرف سے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ایک منصوبہ بند سازش کے تحت ہو رہے ہیں کہ تا کہ انھیں ملک سے نکال دیا جائے۔

ولایت پورٹل:فرانس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوم متحدہ نے آج ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں لکھا ہے کہ  ریاست راخین میں میانمار کی فوج نے  منصوبہ بند سازش کے تحت روہنگیا مسلمانوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے ، ان کا مقصد ان بے چارے مسلمانوں میانمار سے باہر نکالنا ہے  یاد رہےکہ یہ رپورٹ پر بنگلادیش بھاگ کر جانے والے مسلمانوں کے انٹرویوز پر مبنی ہے  جس میں آیا ہے کہ  کچھ ہی مہینوں کے اندر پانچ لاکھ لوگ بنگلادیش بھاگ کر جاچکے ہیں  رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ حملہ سے پہلے لاؤڈ اسپیکروں سے اعلان کیا جاتا ہے کہ تم لوگ یہاں کے نہیں ہو، یہاں سے چلے جاؤ اگر نہیں جاؤ گے تو تمہارے گھروں کو آگ لگا دیں گے اور تمہیں موت کے گھاٹ اتار دیں گے، یہ سب اس لیے کیا جارہا ہے تا کہ روہنگیا  کی تاریخ اور ان کا نام ونشان مٹا دیا جائے قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی اقوام  کی انسانی حقوق کمیشن نے اس کام کو ایک قوم کا صفایا قرار دیاتھا۔
ایسنا





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17