Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189937
Published : 11/10/2017 19:3

اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ کو سبق سکھایا جائے:جنرل جزائری

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے کہاہے کہ امریکہ نے پوری دنیاکو پریشان کر رکھا ہے ، اب وقت آگیا ہے کہ اس کو سبق سکھاہی دیا جائے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کی  مسلح افواج کے ترجمان سید مسعود جزائری  نے کہاہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ٹرمپ کو محبت کی  زبان سمجھ میں نہیں آتی ، اس کو کچھ جھٹکوں کی ضرورت ہے  تا کہ دنیا میں طاقت کسے کہتے ہیں یہ اس کو سمجھ میں آسکے، اگر  دشمن کی لنترانیوں   اور دھمکیوں سے ڈر کر ہم اپنی دفاعی پیشرفت کو روکتے تو ہم اس کو شروع ہی نہ کرتے ، دفاع کے سلسلہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ایک اٹل سیاست ہے  جو عالمی برادری کو اس  وقت اور بھی اچھی طرح سمجھ میں آجاتی ہے جب امریکہ ہمیں کھلے عام فوجی کاروائی کی دھمکی دے رہا ہے ، سرادر جزائری نے مزید کہا کہ مغربی ایشیا میں امریکہ کی بالادستی اور موجودگی ختم ہوچکی ہے  اور نئے امریکی مشرق  وسطی کوبھی مرے ہوئے مدتوں گذر چکی ہیں۔
فارس




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21