Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189942
Published : 11/10/2017 19:49

زینب کبریٰ(س) عالمہ غیر معلمہ

اس ماحول میں امام سجاد علیہ السلام کا اس طرح اپنی پھوپھی سے خطاب کرنا، واضح کرتا ہے کہ یقیناً جناب زینب (س) اس معنوی مرتبہ پر فائز تھیں،اسی لئے امام سجاد علیہ السلام نے یہ جملہ ارشاد فرمایا۔ اور دوسری وجہ یہ ہے کہ امام(ع) اپنے اس بیان سے لوگوں کے سامنے اس مخدرہ عصمت و طہارت کی عظمت و بلندی کو روشن اور ظاہر کرنا چاہتے تھے۔


ولایت پورٹل:ثانی زہرا حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کی ذات والا صفات،وہبی علم کی مالکہ ہیں جسے خداوند عالم نے آپ کو ائمہ معصومین کے ذریعہ عطا کیا تھا۔ آپ کا علم اس وقت ظاہر ہوا جب آپ اپنے بابا کے ساتھ انکے دور حکومت میں کوفہ تشریف لے گئیں اور وہاں کی عورتوں کو تفسیر کا درس دینا شروع کیا،آپ کے درس کی شہرت دھیرے دھیرے پورے کوفہ میں ہو گئی،خواتین اپنے ضروری امور کو چھوڑ کر اس درس میں شرکت کیا کرتی تھیں۔
ایک دن آپ سورہ مریم  کی تفسیر بیان کر رہی تھیں کہ اتنے میں مولاے کائنات گھر میں داخل ہوئے اور فرمایا:یا نور عینی سمعتک تفسر  کھیعص۔ اے میری نور نظر! میں نے سنا ہے کہ تم کھیعص کی تفسیر بیان کر رہی ہو؟۔ آپ نے فرمایا: جی ہاں بابا جان! تو امام(ع) نے فرمایا: اے بیٹی! ان حروف میں تمہارے اوپر پڑنے والے مصائب کا راز پوشیدہ ہے،اسکے بعد امام (ع) نے ان تمام مصیبتوں کا ذکر کیا جو آپ (س) پر پڑنے والی تھیں،سے سنکرآپ نے گریہ فرمایا۔
آپ (س) کے علمی مقام کی دوسری مثال، وہ احتجاجی تقاریر ہیں جو آپ (س) نے کوفہ و شام میں خطاب فرمائی، ایسی تقاریر کہ جس نے اہل کوفہ کے قلوب کو منقلب کر دیا،ایسے ماحول میں امام سجاد علیہ السلام اپنی پھوپھی کی طرف  متوجہ ہوئے اور  خوف زدہ ہوئے کہ کہیں اپنے مصائب کو بیان کرتے ہوئے آپ (س) کی روح، بدن سے پرواز نہ کر جائے، آپ (ع) نے پھوپھی سے خطاب کر کے فرمایا:یا عمة ! اسْکُتِی یَا عَمَّةِ فَاَنْتِ بِحَمدِ اللّهِ عالِمَةٌ غَیْرَ مُعَلَّمَة وَ فَهِمَةٌ غَیْرَ مُفَهَّمَة۔۔الخ(خصیصہ زینبیہ(ترجمہ)، صفحہ ۲۹)۔
اس ماحول میں امام سجاد علیہ السلام کا اس طرح اپنی پھوپھی سے خطاب کرنا، واضح کرتا ہے کہ یقیناً جناب زینب (س) اس معنوی مرتبہ پر فائز تھیں،اسی لئے امام سجاد علیہ السلام نے یہ جملہ ارشاد فرمایا۔ اور دوسری وجہ یہ ہے کہ امام(ع) اپنے اس بیان سے لوگوں کے سامنے اس مخدرہ عصمت و طہارت کی عظمت و بلندی کو روشن اور ظاہر کرنا چاہتے تھے۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23