Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189964
Published : 12/10/2017 16:5

سپاہ پاسداران سب سے مضبوط دہشتگرد مخالف تنظیم:ایرانی وزیر دفاع

سپاہ پاسداران دہشتگرد مخالف سب سے مضبوط ٹیم اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیشہ صف اول میں رہتی ہے۔

ولایت پورٹل:ایران کے وزیر دفاع  بریگیڈیئر حاتمی نے امریکی حکام کی طرف سے حالیہ دنوں میں سپاہ پاسدارن کے خلاف زہر اگلنے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے  کہاہے کہ  ہماری فوج ، سپاہ  اور سب تنظیمیں متحد ہوکر امریکہ کے اشتعال انگیز اقدامات کا مقابلہ کریں گی اور ہم ہر گز کسی کو بھی  اجازت نہیں دیں گے کہ دہشتگردی کی نیابت میں خطہ میں آشوب برپا کرتا پھرے، ہم اپنی  کسی بھی تنظیم کے خلاف  کسی بھی کاروائی کو پورے ملک کے خلاف کاروائی سمجھتے ہیں ، بریگیڈیئر حاتمی نے مزید کہا کہ سپاہ پاسدارن  دہشتگردی کی مخالف ایک مضبوط ترین تنظیم ہے  جو صرف ایران کی نہیں بلکہ  پورے خطہ کی تنظیم ہے اس نے خطہ میں امن قائم کرنے کے لیے بہت ہی جانفشانیاں کی ہیں لہذا  اس کے خلاف کچھ بولنا   پورے علاقہ کے امن کو خطہ میں ڈالنا ہے وزیر دفاع نے کہا: ظاہر ہے کہ امریکہ کی طرف سے اس طرح کے پراشتعال بیانات  کے پیچھے وہاں موجود صہیونی لابی کا ہاتھ ہے البتہ امریکہ یہ جو آگ لگا رہا ہے یہ اسی کے لیے وبال جان بنے گی اور اسی کو جلاکر راکھ کر دے گی،  آخر میں انھوں نے کہا کہ ٹرمپ کو ایسے کام نہیں کرنا چاہیے کہ  پوری دنیا اس کو خونخوار اور جنگجو کہہ کر کسی چھوڑنے کا مطالبہ کرنے لگے۔
العالم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17