Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189968
Published : 12/10/2017 16:40

امریکہ لاکھ انعام رکھتا رہے ،ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا:حزب اللہ

امریکہ کی طرف حزب اللہ کے دوکمانڈوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو پندرہ ملین ڈالر انعام کے اعلان پر حزب اللہ نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے انعامات کا ہماری سرگرمیوں پر ذرہ برابر بھی اثر نہیں ہوگا۔


ولایت پورٹل:روسیا  الیوم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے حزب اللہ کے کمانڈر طلال حمیہ  کے بارےمیں معلومات فراہم کرنے والے کےلیے سات ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے جبکہ ایک اور کمانڈر فواد شکر کے بارے میں اطلاع دینے والے کو پانچ ملین ڈالر کا انعام دینے کو کہا گیا ہے، اسی سلسلہ میں حزب اللہ کے اعلیٰ رکن نے  رائٹر نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس  طرح کے انعامات سے ہماری صحت پر اثر نہیں پڑنے والا نیز اس سے صہیونی اور تکفیری دہشتگردوں سے ہماری دشمنی میں کمی نہیں آنے والی، انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ یہ شام اور عراق میں تکفیری دہشتگردوں  کے مقابلہ میں مزاحمتی تحریک کی کامیابیوں کی وجہ سے   ہمارے خلاف یہ چالیں چلی جارہی ہیں لیکن ان سے کچھ ہونےوالا نہیں ۔
ایسنا




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22