Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189973
Published : 12/10/2017 18:36

ہمیں امریکہ کی ضرورت نہیں:صدر ترکی

ترکی کے صدر نے کہاہے کہ امریکہ اور ترکی کے حالات کو خراب کرنےمیں یہا ں تعینات امریکی سفیر کا ہاتھ ہے نیز ترکی کو امریکہ کی ضرورت نہیں ہے۔


ولایت پورٹل:اناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  ترکی کے صدر رجب طیب اردغان  نے کہا ہے کہ ترکی اور امریکہ کے درمیان حالات کی خرابی کا سبب ہمارے ملک میں تعینات امریکی سفیر  کا ہاتھ ہے ، یہ بات ماننے کے قابل نہیں کہ امریکہ ایک سفیر کے لیے دو ملکوں کے سفارتی تعلقات کو خراب کر لےجبکہ خود سفیر کو اپنی حیثیت کے بارے میں علم نہیں ہے، انھوں نے مزید کہا کہ ترکی نہ کبھی امریکہ سے وابستہ رہا ہے  اور نہ ہی رہے گا ، آج کے بعد ترکی پولیس امریکی اسلحہ استعمال نہیں کرے گی اردغان نے امریکہ کی طرف سے شام کے کردوں کو اسلحہ فراہم کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ ایسا نہیں ہے کہ انھوں نے  داعش کے خلاف لڑنے کے لیے ترکی کے جنوب میں ایک کیمپ لگایا ہے بلکہ ان کا مقصد ترکی کا محاصرہ کرنا ہے جس کا ہم منھ توڑ جواب د ینے کے لیے تیار ہیں۔
العالم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24