Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189990
Published : 14/10/2017 17:9

کمال مجسم

آپ کے زمانہ کی بزرگ شخصیات اور عظیم ہستیاں آپ کے فضائل و کمالات کے سامنے ہیچ نظر آئیں گی،چنانچہ مدینہ کے ایک بزرگ عالم دین سعید بن مسیب کا کہنا ہے:میں نے علی بن الحسین(ع)سے زیادہ افضل کسی کو نہیں دیکھا اورجب میں نے ان کو دیکھا تو مجھے اپنی حقارت کا احساس ہوا۔

ولایت پورٹل:اللہ نے کوئی فضیلت خلق نہیں فرمائی اور کوئی کرامت ہبہ نہیں فرمائی مگر یہ کہ وہ امام سجاد(ع) کی شخصیت اور ذات میں ودیعت کی ہے، فضائل و کمالات اور نجابت و شرافت میں آپ(ع) کی مثال نہیں ہے اور آپ کے ذاتی خصوصیات یعنی آپ کے بلند اخلاق اور دین کے سلسلہ میں آپ کی بے انتہا رغبت میں بھی کوئی آپ کے ہم پلہ نہیں ہے،جو بھی آپ کی سیرت و کردار کا مطالعہ کرے گا وہ آپ کی عظمت کے سامنے سر جھکانے پر مجبور ہو جا ئے گا ،آپ کے صفات و کمالات دیکھ کر اس کی حیرانی کی کوئی انتہا نہ رہے گی،آپ کے زمانہ کی بزرگ شخصیات اور عظیم ہستیاں آپ کے فضائل و کمالات کے سامنے ہیچ نظر آئیں گی،چنانچہ مدینہ کے ایک بزرگ عالم دین سعید بن مسیب کا کہنا ہے:میں نے علی بن الحسین(ع)سے زیادہ افضل کسی کو نہیں دیکھا اورجب میں نے ان کو دیکھا تو مجھے اپنی حقارت کا احساس ہوا۔
آپ(ع) کو اتنے بلند و بالا اخلاق اور مثالی کردار تک آپ کے ان آباء و اجداد نے پہنچایا جنھوں نے اپنی زندگی معاشرہ کی اصلاح کے لئے وقف کر دی تھی۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20