Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190001
Published : 15/10/2017 16:46

ایران کےخلاف غلط راستہ اختیار کیا ہے ٹرمپ نے:واشنگٹن پوسٹ

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مقابلہ کرنے کی بات کرکے خطرہ مول لیا ہے اور وہ اوباماکی میراث ایٹمی معاہدہ کو نیست نابود کرنے کے درپےہے ۔

ولایت پورٹل:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے اداریہ میں ترمپ کی ایران مخالف تقریر کاتجزیہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اب اگر  ٹرمپ کی طرف سےایٹمی معاہدہ سے نکلنے کی  درخواست کو امریکی کانگریس اور ان کے اتحادی قبول نہ بھی کریں تب بھی ایران جوہری ہتھیاروں کی طرف اپنی پیشرفت کو نے پھر سے شروع کردے گا، اخبار نے مزیدلکھا ہے کہ معاہدہ میں کچھ کمیاں ضرور پائی جاتی ہیں  لیکن یہ جوٹرمپ کہہ رہے ہیں ایران نے معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے یہ غلط ہے اس لیے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے آٹھ بار  رپورٹ دی ہے کہ ایران کی طرف کوئی بھی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے  یادرہے کہ ٹرمپ کے مشیروں نے اس کو رائے دی تھی کہ وہ براہ راست معاہدہ سے نکلنے کی بات نہ کرے بلکہ اس کا فیصلہ پارلیمنٹ پر چھوڑدے لیکن اس نے کسی کی نہ سنی اور دھمکی دی کہ اگر پارلیمنٹ ایران کے خلاف مزید پابندیاں نہیں لگاتی تو ہم معاہدہ سے نکل جائیں گے، اخبار نے آخر میں لکھا ہے کہ ٹرمپ بجائے اس کے شام اور عراق میں ایران کی موجودگی  کا مقابلہ  کرے اوباما کی میراث کو برباد کرنے پر تلا ہوا ہے۔
فارس



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17