Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190009
Published : 15/10/2017 18:51

3000عراقی طلباء کا قاتل گرفتار

عراقی سلامتی دستوں نے داعش کےایسے سرغنہ کو گرفتار کیا ہے جوتین ہزار طلباء کاقاتل ہے۔


ولایت پورٹل:اعلام العربی کی رپورٹ کے مطابق ایمن داؤد ولید دحام الحلبوسی نامی خود ساختہ کمانڈر جو داعش میں  ایمن اسپائکر کے نام سے مشہور تھا جس کی وجہ یہ ہے کہ اس نے 2014ء میں ریاست صلاح الدین کے شہر تکریت میں واقع ہوائی فوج کے کالج  اسپائکر میں بیس سال سے کم عمر کے تین ہزار  طلباء کو تہ تیغ کر دیا تھا  جس کے بعد اس درندہ کو ایمن اسپائکر کے نام سے پکارا جانے لگا ، اسی کی درندگی کا یہیں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ  کل سہ پہر کو جب عراقی فوج نے اس کو گرفتار کیا اس وقت بھی اس کی کمر میں خود کش بیلٹ بندھی ہوئی تھی جسے ا تارنے کی فرصت بھی اس کو نہ مل سکی، اد ہر عراقی سلامتی دستوں سے وابستہ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ   اس کے دو اور بھائی بھی گرفتار ہوگئےہیں  جو اسپائکر کے قتل  عام میں شریک تھے۔
تابناک




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24