Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190034
Published : 16/10/2017 19:38

امریکہ دنیاکا سب سے بڑا دہشتگردی کا مرکز:کمانڈرجزائری

خطہ میں امریکہ اور اسرائیل نواز تنظیموں کی وجہ سے آشوب برپا ہے چاہے وہ یمن ہو یا شام،عراق ہو یا افغانستان ہر جگہ انھیں کے کارندے دہشتگردی کرتے پھرتے ہیں۔

ولایت پورٹل: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ترجمان کمانڈر سید مسعود جزائری نے  کہا ہے  کہ  امریکہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا دہشتگردی کا مرکز بن چکا ہے جو صرف میں نے کہتا ہوں بلکہ  بہت سارے ممالک، دانشور طبقہ اور بہت سارے فوجی اور سلامتی امور کے ماہرین بھی کہتے ہیں ، انھوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں  دنیا کو اس شر پسند عنصر کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا چاہیے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ خطہ میں امریکہ اور اسرائیل نواز تنظیموں کی وجہ سے آشوب برپا ہے چاہے وہ یمن ہو یا شام،عراق ہو یا افغانستان  ہر جگہ انھیں کے کارندے دہشتگردی کرتے پھرتے ہیں جنہوں نے  ایسے انسانی جرائم کیے ہیں جن کی بھرپائی دس سال میں بھی نہیں ہوسکتی،جب ان سے پوچھا گیا کہ امریکہ سپاہ پاسداران کے خلاف اپنے موقف سے کیوں پیچھے ہٹ گیا ہے تو انھوں نے کہا کہ جب ہم نے کہاتھا کہ اگر سپاہ پاسداران پر پابندی لگاؤ گے تو  تمہاری فوج کے ساتھ وہی سلوک کریں گے جو داعش کے ساتھ کرتے ہیں تو یہ بات ان کی سمجھ میں  آگئی۔
العالم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17