Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190038
Published : 17/10/2017 8:9

مشرق وسطٰی میں برطانیہ کا سب سے بڑا اتحادی کون؟

حقوق بشر کی خلاف ورزی کے معاملات میں ایک یہ معاملہ بھی زیر بحث رہا ہے کہ برطانیہ نے سعودی عرب کو یمن کے لئے کلسٹر بم فروخت کئے ہیں جو اقوام متحدہ کی طرف سے ممنوع الاستعمال قرار دیئے جاچکے ہیں۔

ولایت پورٹل:مغربی ایشیا اور افریقہ شمالی کے امور میں برطانیہ کے نائب وزیر خارجہ نے ریاض کو مشرق وسطٰی میں اپنا سب سے بڑا متحد و حامی بتایا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ابھی الیسٹر برٹ سعودی دورے سے اپنے ملک لوٹ کر گئے ہیں،انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ: میں نے اس سفر میں سعودی کے  اعلٰی حکام  سے تبادلہ خیال کیا اور یمن  جنگ کے متعلق گفتگو کی۔
اسی طرح برٹ  نے یمن کے فراری صدر منصور ہادی سے بھی گفتگو کی اور یمن کے مسائل کے حل پر زور دیا۔
یاد رہے کہ برطانیہ کئی برس سے سعودی کی ظالم حکومت کو ہتھیار فراہم کرنے والا ایک اہم ملک ہے جو ہمیشہ ہیومن رائٹس واچ کی تنقید کا نشانہ بھی بنتا رہا ہے۔
حقوق بشر کی خلاف ورزی کے معاملات میں ایک یہ معاملہ بھی زیر بحث رہا ہے کہ برطانیہ نے سعودی عرب کو یمن کے لئے کلسٹر بم  فروخت کئے ہیں جو اقوام متحدہ کی طرف سے ممنوع الاستعمال قرار دیئے جاچکے ہیں۔

العالم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20