Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190058
Published : 17/10/2017 19:22

رہبر معظم کی طرف سے روہنگیا مسلمانوں کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپئے سے زائد کی امداد

رہبر معظم نے مظلوم اور بے کس روہنگیا مسلمانوں کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپئے سے زائد مخصوص کرنے کا اعلان کیا ہے۔


ولایت پورٹل:رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر سے  موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایران کی ریڈکراس کمیٹی میں موجود نمائندہ ولی فقیہ اور کمیٹی کے سربراہ نے رہبر معظم کے نام ایک خط لکھا جس میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم کا ذکر تھا جس کے بعد آپ نے  مظلوم اور بے کس روہنگیا مسلمانوں کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپئے سے زائد مخصوص کرنے کا اعلان کیا،یادہے کہ ریڈ کراس کمیٹی میں نمائندہ ولی فقیہ اور  کمیٹی کے سربراہ  نے رہبر معظم کے نام لکھے جانے والے خط میں  میانمار میں مسلمانوں  کے خلاف ہونے والے انسانیت سوز مظالم اور انھیں اپنے ہی گھروں سے بے دخل کیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے ان کے لیے امداد کی اپیل کی تھی۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16