Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190068
Published : 18/10/2017 16:11

دعاؤں کی صورت اپنے مقصد کی تبیین،امام سجاد(ع) کا عظیم کارنامہ ہے:رہبر انقلاب

موعظہ آپ سے منقول روایات اور آپ کے دیگر بیانات میں موجود ہے، امام زین العابدین(ع) کے اکثر بیانات میں بلکہ یہ کہا جائے کہ آپ(ع) کے تمام بیانات میں موعظہ کا انداز ہے اورجو چیزیں ہم نے پہلے بیان کی ہیں ان کو بھی امام نے موعظہ و نصیحت کے پیرایہ میں بیان کیا ہے،اگر آپ ان بیانات کا مطالعہ کریںگے تو امام کے نہایت ہی حکیمانہ اور زیرکانہ طریقۂ کار اور روش کو محسوس کریںگے۔

ولایت پورٹل:ہم کسی بھی معصوم(ع) کی زندگی کو مکمل طور پر صحیح سمجھنے کے لئے  خود اسی معصوم کے بیانات اور سیرت کے محتاج ہےاب ہم امام زین العابدین کے بیان کا مطالعہ کرتے ہیں اور خود آپ کے کلام سے آپ کے موقف کو سمجھا جاسکتا ہے،چونکہ جب ہم امام زین العابدین(ع) کی زندگی کا تجزیہ کرتے ہیں تو اس مقصد کے لئے ہمارا اصلی منبع و مدرک خود آپ کا کلام ہوتا ہے۔البتہ جیسا کہ اس کی طرف پہلے بھی اشارہ کیا جاچکا ہے کہ ان بیانات کو ہم اسی وقت صحیح طریقہ سے سمجھ سکتے ہیں جب ہم ان کی سمت اور ان کے پہلو اور جہاد سے ان کے مقصد اور کوشش سے آشنا ہوں، اس کے علاوہ جو کچھ بھی کہیں گے وہ غلط ہوگا،جب ہم ان کے بیانات و کلمات سے آشنا ہوچکے اور ان سے معرفت و آشنائی بھی ان ہی کے کلام کی برکت سے ہوچکی ہے تو اب یہ دیکھنا ہے کہ اس سلسلہ میں ہم ائمہ(ع) کے کلمات سے کیا صحیح فائدے حاصل کرسکتے ہیں۔
بحث شروع کرنے سے پہلے ایک نکتہ کی طرف اشارہ کردینا ضروری سمجھتے ہیں اور وہ یہ کہ امام زین العابدین(ع) کی زندگی گھٹن کے ماحول میں گزر رہی تھی اس میں آپ(ع) اپنے مافی الضمیر اور خیالات کو صاف و صریح طور سے بیان نہیں کرسکتے تھے،لہٰذا ان کو آپ(ع) دعا و مناجات اور موعظہ کی صورت میں بیان کرتے تھے؟آپ کی دعائیں صحیفۂ سجادیہ کی صورت میں موجود ہیں (جس کا تذکرہ ہم بعد میں کریںگے) موعظہ آپ سے منقول روایات اور آپ کے دیگر بیانات میں موجود ہے، امام زین العابدین(ع) کے اکثر بیانات میں بلکہ یہ کہا جائے کہ آپ(ع) کے تمام بیانات میں موعظہ کا انداز ہے اورجو چیزیں ہم نے پہلے بیان کی ہیں ان کو بھی امام نے موعظہ و نصیحت کے پیرایہ میں بیان کیا ہے،اگر آپ ان بیانات کا مطالعہ کریںگے تو امام کے نہایت ہی حکیمانہ اور زیرکانہ طریقۂ کار اور روش کو محسوس کریںگے کہ جن چیزوں کو آپ لوگوں کے ذہن نشین کرانا چاہتے ہیں انہیں ان تک پہنچا دیتے ہیں اور یہ صحیح افکار کو پہنچانے کا بہترین طریقہ ہے۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17