Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190082
Published : 18/10/2017 19:43

قرآن مجید نے پھانسی کے پھندے سے بچا لیا

ایران کے شہر کرد میں ایک جوان کو قتل کیس میں پھانسی کی سزا ہونا تھی لیکن قرآن کے کچھ پارے حفظ کرنے کی شرط پر مقتول کے وارثوں نے معاف کر دیا۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر کرد   میں دوسال پہلے ایک لڑائی کے دوران  ستائیس سالہ جوان  محمد رضا صالحیان نے  چوّن سالہ اسعد اللہ شفیعی کو قتل کر دیا تھا  جس کے بعد قاتل پر کیس ہوا اور عدلت نے اس کو پھانسی کی سزا سنائی جس کو اسلامی حکم کے مطابق قصاص کہا جاتا ہے  ، اب قاتل اپنے مرنے کا انتظار کررہا تھا کہ کچھ معززین نے مقتول کے وارثوں سے بات کی کہ وہ محمد رضا کو بخش دیں چونکہ وہ لوگ  ایک نہایت ہی دیندار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں  لہذا انھوں نے کہا کہ  محمد رضا جتنا عرصہ جیل میں ہے اگر اتنے عرصے میں قرآن مجید کے کچھ پارے حفظ کرلے اور اپنے کردار میں بھی تبدیلی لے آئے تو ہم اس کو بخش دیں گے  جس پرمحمد رضا نے عمل کیا اور بچ گیا۔
ایرنا




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21