Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190083
Published : 18/10/2017 20:4

بن سلمان پریشان (ایک رپورٹ)

آل سعود کی حکومت کو معیشت، یمن، قطر، نظر بندی، سعودیہ میں آزادی سے خطرہ ہے۔

ولایت پورٹل:مجتہد ایک نامعلوم شخص ہیں، انہوں نے اپنے ٹیوٹ میں محمد بن سلمان کے حالات کا ذکر کیا ہے انہوں نے 30 ٹیوٹر کے ذریعے یہ پیغام دیا ہے، اور کہا ہے کہ میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ میں محمد بن سلمان کے کردار میں تبدیلی اور آل سعود میں ان سے دشمنی کا ذکر کروں گا،مجتہد نے کہا ہے کہ: شاہی محل پر حملے کے دوران وہ محل میں تھے اور محفوظ رہے، قابل توجہ بات یہ ہے کہ اس حملے میں نیشنل گارڈز کا ردعمل پروفیشنل طریقے سے نہیں تھا،انہوں نے کہا: اس حملے کے بعد محمد بن سلمان اس محل کو اپنے لیے پرامن جگہ نہیں سمجھتے ہیں،مجتہد کا کہنا ہے کہ وہ اس حملے سے پہلے بھی پریشان تھے اور اس حملے نے ان کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے، کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس میں خاندان کے افراد کا ہاتھ ہے،مجتہد کے مطابق ان کی پریشانی دو وجہ سے ہے، ایک اپنی شخصیت کی وجہ سے اور دوسرا خاندان کے مسائل سے۔ کچھ وقت سے ان کی ذاتی زندگی میں تبدیلی رونما ہوگئی ہے، جس سے ان کے پروگراموں اور ملاقاتوں پر اثر ہوا ہے،دوسرا یہ کہ خاندان کے 95% افراد ان کے مخالف ہو گیا ہے، جبکہ اس سے پہلے وہ ان سے راضی یا غیر جانبدار تھے،بن نائف کی برکناری کے بعد مخالف شہزادے ہوشیار ہو گئے ہیں، اور ان کی نظر میں 3 باتیں خاندان اور ان کے لیے خطرہ ہیں،
1۔ بن سلمان کی اقتدار پرستی سے ان کو زندگی گزارنے کے حقوق کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ ان کے مطابق بن سلمان کے قریبی افراد خاندان سے باہر کے ہیں جن کو شہزادوں سے زیادہ ثروت دی جا رہی ہے اور ان کا اثر رسوخ بھی زیادہ ہو رہا ہے۔
2- بن نائف اور ان کے طرفدار افسران کی گرفتاری اور عبدالعزیز بن فہد کی نظر بندی سے شہزادے خود کو سیکیورٹی میں نہیں سمجھ رہے۔
3- آل سعود کی حکومت کو معیشت، یمن، قطر، نظر بندی، سعودیہ میں آزادی سے خطرہ ہے،یہ مسائل اور احمد بن عبدالعزیز کی روس میں شاہ سلمان سے ملاقات کی وجہ سے وہ غصہ میں ہیں اور ان ہی مسائل کی وجہ سے ان کی بادشاہی میں تاخیر ہو رہی ہے، مخالف شہزاے چاہتے ہیں کہ احمد بن عبدالعزیز کو بادشاہ بنایا جائے,مجتہد کے مطابق بن سلمان آج کل بحر احمر میں ایک کشتی میں اپنا وقت گزارتے ہیں,ان کے اپنے والد کے خیر مقدم کی رسومات، وزراء کے اجلاس میں نہ ہونا، اور کویت کے امیر کے استقبالیہ میں غیر حاضری سے اس بات کے درست ہونے کا علم ہوتا ہے۔
Iuvmpress





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17