Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190084
Published : 19/10/2017 7:42

سعودی عرب دہشت گردوں کا سب سے بڑا حامی ملک: تولسی گابارڈ

سعودی عرب داعش کا سب سے بڑا حامی ملک ہے اور دہشت گردی کے خلاف امریکی مہم صرف دکهاوا ہے۔

ولایت پورٹل: امریکی ایوان نمائندگان کی رکن تولسی گابارڈ نے ریاستہائے متحدہ امریکا کی طرف سے سعودی عرب کی حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب داعش کا سب سے بڑا حامی ملک ہے اور دہشت گردی کے خلاف امریکی مہم صرف دکهاوا ہے۔
تولسی گابارڈ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے امریکی دعوے اور سعودی عرب کے ساتھ باہمی تعاون میں واضح تضاد ہے کیونکہ سعودی عرب علی الاعلان داعش اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرتا رہا ہے۔
تولسی گابارڈ نے مزید کہا کہ ہم امریکی شہریوں سے وصول کئے گئے ٹیکس کو دہشتگردی کے خلاف مہم میں خرچ کرنے کا دعوی کرتے ہیں اور دوسری طرف دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے ممالک کے ساتھ بھی تعاون کرتے ہیں۔  

 فارس نیوز


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21