Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190086
Published : 19/10/2017 12:38

امریکہ کے 75 فیصد لوگ ایران ایٹمی معاہدے کے حامی:سروے رپورٹ

امریکہ کے مشرق وسطیٰ اسٹڈیز انسٹیٹیوٹ اور آئی پی او ایس کے تحقیقاتی ادارے کے زیر اہتمام سروے کے نتائج میں 75 فیصد امریکی شہریوں کی جانب سے ایران ایٹمی معاہدے کی حمایت کی گئی ہے۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق امریکہ میں مشرق وسطی اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ اور آئی پی او ایس کے ریسرچ ادارے کے مشترکہ تعاون سے اس سروے کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے،اس سروے میں 30 فیصد عوام نے جوہری معاہدے کی بھرپور حمایت کی جبکہ 45 فیصد نے معمولی حامی ہی بھری ہے۔
ایران جوہری معاہدے کی حمایت میں 79 فیصد خواتین تھیں جبکہ 71 فیصد مردوں نے حمایت کا اظہار کیا ہے۔
54 فیصد امریکی عوام ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کی حمایت چاہتے ہیں جبکہ 32 فیصد نے اس کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔
اس کے علاوہ 55 فیصد امریکی عوام نے مسلمانوں کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے روئے کو غلط قرار دیا جبکہ 45 فیصد نے ٹرمپ رویے کی حمایت کی ہے۔
22جون 2017 کو کئے گئے اس سروے میں 1006 افراد نے مذکورہ سوالات پر اپنی رائے کا اظہار کیاتھا۔
یاد رہے کہ جوہری معاہدے کے بعد امریکی صدر کو اس معاہدے کے تحت ایران کے حوالے سے جوہری پابندیوں کو 90 روز بعد معطل کرنے کے کاغذات پر دستخط کرنے ہوں گے مگر اس بار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسا نہیں کیا ہے۔
عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی جانب سے مسلسل 8 رپورٹس میں ایران کے اپنے وعدوں پر عمل کرنے کی تصدیق کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے کی توثیق نہ کرنے کا فیصلہ کردیا ہے۔
ٹرمپ نے گزشتہ جمعہ کو ایران کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ جوہری معاہدے کے انجام کو کانگریس کے سپرد کردیں گے۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24