Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190094
Published : 19/10/2017 15:34

رقہ کی آزادی شام کے بحران میں اہم موڑ:وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ عنقریب شہر رقہ آزاد ہوجائے گا لیکن اس سے شام میں ایک نئی جنگ کا باب کھل جائے گا۔

ولایت پورٹل:وائٹ ہاؤس کی ترجمان Sarah Huckabee Sanders نے کل اعلان کیا ہے کہ  عراق کے شہر موصل   کی  آزادی کے بعد شام کے شہر رقہ  کی آزادی عنقریب متوقع ہے  جس سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ عراق اور شام میں داعش کا زوال ہونے والا ہے ادھر شام کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ  داعشی دہشتگردوں کو رقہ سے پوری طرح باہر کر دیا گیا ہے ، تعجب کی بات یہ ہے کہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے شامی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ  وہ رقہ سے داعش کا صفایا کرنے کے راستہ میں روڑے اٹکا رہی ہے جبکہ  حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے جو پوری  دنیا جانتی ہے، سارہ نے مزید کہا کہ داعش کی شکست  امریکی انتخابات کے دوران ٹرمپ کی طرف سے دیے جانے وعدوں میں سے ایک اہم وعدہ تھا، آخر میں  ترجمان نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی شام کے جنگی علاقوں میں اپنی کاروائی جاری رکھیں گے۔
العالم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21