Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190097
Published : 19/10/2017 16:7

مجالس کے ذرہعہ ہمارے دل امام حسین(ع) کے مقصد سے قریب ہوتے ہیں:رہبر انقلاب

محرم اور صفر کے دنوں میں ہماری قوم کو چاہیئے کہ نفس کی شجاعت، عاشورائی جذبات دشمن سے خوف نہ کھانے، خدا پر بھروسہ کرنے،اور راہ خدا میں فداکاری پر مبنی مجاہدت کے جذبات کی اپنے اندر تقویت کرے اور امام حسین علیہ السلام سے مدد حاصل کرے،عزاداری کی مجلسیں اس لئے ہیں کہ ان کے ذریعہ ہمارے دل حسین بن علی علیہ السلام اور ان کے مقاصد سے قریب اور آشنا ہوں۔

ولایت پورٹل:امام حسین علیہ السلام کی تحریک کے اسباق میں، دشمن سے خائف نہ ہونا، دشمن کے پائدار نہ ہونے پر یقین،خدا پر بھروسہ اور نفس کو رزمیہ بنانا اور اس کا تحفظ شامل ہے۔
محرم اور صفر کے دنوں میں ہماری قوم کو چاہیئے کہ نفس کی شجاعت، عاشورائی جذبات دشمن سے خوف نہ کھانے، خدا پر بھروسہ کرنے،اور راہ خدا میں فداکاری پر مبنی مجاہدت کے جذبات کی اپنے اندر تقویت کرے اور امام حسین علیہ السلام سے مدد حاصل کرے،عزاداری کی مجلسیں اس لئے ہیں کہ ان کے ذریعہ ہمارے دل حسین بن علی علیہ السلام اور ان کے مقاصد سے قریب اور آشنا ہوں،غلط طرز فکر والوں کی ایک تعداد یہ نہ کہے کہ:امام حسین علیہ السلام کو شکست ہوگئی۔ غلط طرز فکر رکھنے والے کی ایک تعداد یہ نہ کہہ سکے کہ :امام حسین علیہ السلام کے راستہ کا مطلب یہ ہے کہ سبھی ایرانی قوم جاں بحق ہوجائے۔ کونسا نادان آدمی، اس طرح کی بات کر سکتا ہے؟ ایک قوم کو امام حسین علیہ السلام سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ یعنی یہ کہ وہ دشمن سے ڈرے نہیں،وہ خود پر انحصار کرے، اپنے خدا پر بھروسہ کرے، وہ یہ جان لے کہ اگر دشمن مقتدر ہے تو اس کی یہ طاقت و شوکت پائدار نہیں ہے، اس کو یہ جان لینا چاہیے کہ اگر دشمن ظاہری طور پر مضبوط اور وسیع ہے تو حقیقت میں اس کی توانائی کم ہے،کیا آپ یہ نہیں دیکھ رہے ہیں کہ تقریباً پینتیس سال کا عرصہ ہورہا ہے کہ دشمن، اسلامی جمہوریہ کو اکھاڑ پھینکنا چاہ رہا ہے لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے،یہ ان کی کمزوری اور ہماری طاقت نہیں تو اور کیا ہے؟ ہمیں اسلام کی برکت سے طاقت حاصل ہے،ہم خداوندعالم سے لو لگائے بیٹھے ہیں اور اس کے بھروسہ پر ہیں۔ ہمارے پاس خدا کی طاقت ہے اور ایسی طاقت کے مقابلہ میں دنیا نہیں ٹک سکتی ہے۔

 



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17