Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190103
Published : 19/10/2017 17:25

امریکہ کو اسلحہ کی زبان زیادہ سمجھ میں آتی ہے:میجر جنرل جعفری

سپاہ پاسداران کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نےامریکہ کی طرف سے سپاہ پر لگائے جانے والے الزامات کےمقابلہ میں ملکی اعلی عہدہ رواں اور عوام کی طرف سے شدید رد عمل کو سراہا ہے۔


ولایت پورٹل: سپاہ پاسداران کے سربراہ  میجر جنرل محمد علی جعفری نے عوام کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا ہے  کہ    اسلامی انقلاب  کا آئیڈیل عاشور ہے  جس کے ذریعہ ہم نے مغربی کھوکھلی تہذیب کی دھجیاں اڑادی ہیں  اس لیے کہ  رہبر معظم  اور نائب امام    آیت اللہ سید علی خامنہ ای جیسے رہبر ہمارے پاس ہیں جن کی  ہدایات اور  رہنمائی کے زیر سایہ ہم اسلامی ثقافت کو قائم کرنے کے لیے تیزی سے قدم بڑھا رہے ہیں  یہی وجہ سے  کہ دشمن نے اپنے تمام تر حربے آزما لیے  لیکن وہ ہماری انقلابی قوم  کو نہ توڑ سکا اور اب اس نے ہمارے دفاعی سسٹم کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش شروع کی ہے  لیکن اس کو نہیں معلوم  کہ  یہ سسٹم ہمارے نظام کا اہم حصہ ہے، ان لوگوں کو اچھی طرح معلوم ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ  ایران   کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے ، اگر وہ کچھ کر سکتے تو چالیس سال کے اس عرصہ میں  ایک منٹ بھی دیر نہ کرتے  اب ایک بار پھر چیونٹی کے پر نکلے ہیں  اور لگتا ہے کہ امریکہ اور خطہ میں اس کے چیلوں کو اسلحہ کی زبان سے سمجھانا پڑے گا اس لیے کہ یہ زبان انھیں زیادہ سمجھ میں آتی ہے۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15