Saturday - 2018 Sep 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190113
Published : 21/10/2017 13:40

یورپی یونین ایٹمی سمجھوتے کی پابند رہے گی:میکرون

فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کو بچانے کے لئے یورپ اپنی تمام تر کوششیں بروئےکار لائے گا۔


ولایت پورٹل:فرانس کے ٹی وی چینل 24 کے مطابق فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے برسلز میں یورپی کونسل کے اجلاس کے اختتام پر یورپ کی سطح پر ایٹمی سمجھوتے کے تمام پہلؤوں کی پابندی کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مطلب واضح طور پر یہ نکلتا ہے کہ ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو پھر سے شروع کیا جائے اور ہر طرح کے دباؤ سے اجتناب کیا جائے۔
میکرون نے کہا کہ دباؤ ڈالنے کا فیصلہ امریکہ کا ہے جو ایٹمی سمجھوتے کی حفاظت سے تضاد رکھتا ہے،یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی ڈپٹی کوارڈینیٹر ہیلگا اشمید نے بھی ماسکو میں ایٹمی ترک اسلحہ کے بین الاقوامی اجلاس میں کہا کہ یورپی یونین اپنی تمام کوششیں بروئے کار لائے گی تاکہ ایٹمی سمجھوتہ ایک اہم اور کلیدی دستاویز کی حیثیت سے عالمی سطح پر باقی رہے۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Sep 22