Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190129
Published : 21/10/2017 19:6

مولانا سید سجاد حسین جونپوری

مولانا سید سجاد صاحب بڑے فعال ،عالم باعمل،ذہین،ادیب و خطیب شخص تھے،آپ کے اہم خدمات میں سن ۱۳۱۷ ہجری میں انجمن صدر الصدور کی تاسیس ہے یہی انجمن کچھ عرصہ بعد شیعہ کانفرنس کے نام سے معروف ہوئی،معالم نامی رسالہ جاری کیا جس میں نظم و نثر کے علاوہ عماد الاسلام کی جلد اول کا ترجمہ شائع ہوتا تھا۔

ولایت پورٹل:مکرم العلماء،عمدۃ الفقہاء مولانا سید سجاد حسین صاحب زیدی جونپور کے متوطن اور اس شہر کے علمی تاریخ کے رکن تھے،آپ کے جد اعلٰی مولوی سید منصب علی جونپور کے صاحب علم اور تعلقہ دار تھے،ان کے صاحبزادے مولانا سید عابد علی  صاحب آخر عمر میں عراق چلے گئے تھے وہاں ایک معجزہ یہ ہوا کہ ضعف اور کبر سن کی بناء پر آنکھوں نے جواب دیدیا تھا لیکن دعا کی برکت سے بینائی واپس آگئی۔
آپ ۱۷ شعبان المعظم سن ۱۲۹۲ ہجری کو شب جمعہ پیدا ہوئے،ذوالفقار حسنین تاریخی نام رکھا گیا ،پانچ سال کی عمر میں مولانا ناصر حسین صاحب جونپوری نے بسم اللہ کرائی۔
کمسنی ہی میں والدین کے ساتھ زیارت کے لئے عراق جانا ہوا وہاں اپنے دادا کے ہمراہ کربلا میں ایک عرصہ تک مقیم رہے۔
لکھنؤ میں عماد العلماء جناب میر آغا صاحب اور مولانا علی محمد صاحب تاج العلماء اور مولانا ظہور حسین صاحب قبلہ سے پڑھا اور مدرسہ عالیہ اسلامیہ لکھنؤ میں بہت دنوں تک رہے۔لکھنؤ سے فراغت کے بعد عراق کے اساتذہ سے تکمیل اجتہاد کیا اور ۱۳۲۱ ہجری میں اجازہ ہای اجتہاد دریافت فرمائے۔
ثقافتی کرکردگی
مولانا سید سجاد صاحب بڑے فعال ،عالم باعمل،ذہین،ادیب و خطیب شخص تھے،آپ کے اہم خدمات میں سن ۱۳۱۷ ہجری میں انجمن صدر الصدور کی تاسیس ہے یہی انجمن کچھ عرصہ بعد شیعہ کانفرنس کے نام سے معروف ہوئی۔
معالم نامی رسالہ جاری کیا جس میں نظم و نثر کے علاوہ عماد الاسلام کی جلد اول کا ترجمہ شائع ہوتا تھا۔
وفات
آخر میں مولانا نے ۱۸ محرم الحرام سن ۱۳۷۳ ہجری کو نانپارے میں رحلت فرمائی۔
قلمی آثار
۱۔شارق المشارق۔
۲۔روضۃ الرضا۔(نکاح منقطع)۔
۳۔صراط مستقیم۔
۴۔وعظ سجاد۔
۵۔ترجمہ عماد الاسلام کتاب التوحید۔
۶۔الاجتہاد و التقلید۔
۷۔ارشاد المسترشدین۔
۸۔وظیفہ سجادیہ۔
۹۔تجلی طور۔
۱۰۔جلوہ طور۔
۱۱۔منظومہ سجادیہ۔ترجمہ دیوان امام زین العابدین علیہ السلام۔

مطلع انوار


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21